0
Tuesday 20 Jun 2023 18:16

مفتی اعظم کشمیر ناصر الاسلام کا حج کے موقع پر خصوصی پیغام

متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں۔ مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے لئے ریکارڈ کرائے گئے اپنے حج پیغام میں مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا کہنا تھا کہ اسلام میں حج بیت اللہ کی اہمیت واضح و روشن ہے۔ صاحب استطاعت افراد کے لئے فریضہ حج انجام دنیا ضروری ہے۔ حج بیت اللہ جہاں اللہ تبارک و تعالٰی کی ربوبیت و وحدانیت کا بیغام دیتا ہے وہیں اس میں مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد و اتفاق کا آفاقی پیغام بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مختلف رنگ و نسل، مسائل و مکاتب فکر سے وابستہ لوگ ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔ ایثار و ہمدردی کا جذبہ عیاں رہتا ہے۔ دشمن دوست بن جاتے ہیں اور اجنبی اپنے بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حج بیت اللہ میں ہمیں اتحاد بین المسلمین کا حقیقی جذبہ بھی دیکھنے کو ملے گا خصوصی طور پر کہ جب ایران اور سعودی عربیہ میں کدورتیں ختم ہوئی اور اتحاد کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے جو امت مسلمہ کی وحدت و انسجام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ حجاجیوں کو اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے وقت اپنے لئے اور امت مسلمہ کی سربلندی و وحدت کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ میں بھی اس اہم مناسبت پر تمام مسلمانوں کے لئے دعاگو ہوں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1064812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش