امام خمینیؒ کی 34ویں برسی پر آغا سید طاہر موسوی کا خصوصی ویڈیو پیغام
متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے سماجی و مذہبی کارکن آغا سید طاہر موسوی نے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کی مناسبت پر اسلام ٹائمز کیلئے ریکارڈ کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حضرت آیت اللہ امام خمینی (رہ) امام وحدت و اخوت ہیں۔ مدینہ منورہ میں جس بھائی چارے، اخوت اور مساوات کی بنیاد رسول اللہ (ص) نے رکھی تھی، امام خمینی (رہ) نے اسی آفاقی پیغام کو سرزمین ایران میں نافذ کیا۔ سرزمین ایران سے اخوت، برابری، مساوات، تمام مسلمانوں کیلئے ایک جیسا رویہ اور تمام انسانوں کے سربلندی و ترقی کا درس دیا گیا۔ امام خمینی (رہ) نے انسانوں کے اندر کسی طرح کا بھیڈ بھاؤ کو رد کیا اور تمام مخلوقات کے درد کو دل میں لئے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کو برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے تمام مکاتب فکر کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے جس قدر اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا دور حاضر میں شاید ہی کوئی ایسا دردمند قائد دنیائے اسلام کو میسر ہوا ہو۔ آغا سید طاہر موسوی نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) کو انکی برسی کے موقع پر بہترین خراج عقیدت یہ ہوگا کہ انکے نقش قدم پر چل کر امت کو جوڑنے کا کام کریں، کیونکہ مسلمانوں کے درمیان مشترکات بہت زیادہ ہیں اور اختلافات بہت ہی کم و قلیل ہیں۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial