0
Sunday 16 Apr 2023 17:17

شیعہ علماء کونسل کے تحت کراچی میں القدس ریلی، علماء و عوام کی بھرپور شرکت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے ایس یو سی کی جانب سے القدس ریلیاں نکالی گئیں، شہر قائد میں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد علی جروار نے مرکزی خطاب کیا۔ اس موقع پر حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا رضی حیدر، مولانا عابد عرفانی، مولانا حسن رضا و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 1052764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش