0
Thursday 13 Apr 2023 15:22

میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف بخاری کا یوم القدس کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمیر واعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری کا تعلق جموں و کشمیر کے علاقے بیروہ سے ہے، وہ مولانا سید علی شاہ کے فرزند ہیں، جنہیں انکی تعلیمی خدمات کی بناء پر لوگ سر سید ثانی کے نام سے یاد کیا کرتے ہیں۔ مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس اسکول کے پروندے جموں و کشمیر کے مختلف شعبہ جات میں اعلٰی خدمات انجام دے رہے ہیں، میر واعظ مولانا سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 44 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف ملی اتحاد فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ اسلام ٹائمز نے میرواعظ سنٹرل کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران یوم القدس کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو بلا تفریق مسلک و مکتب امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے یوم القدس کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیادی دعوت ’’دعوت امن و اتحاد‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا وحدت امت میں ہی مضمر ہے۔ میرواعظ سید عبدالطیف بخاری نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی بازیابی مسلمانوں کے اتحاد کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1052105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش