2
1
Monday 10 Apr 2023 03:08

تہران کے مصلی امام خمینیؒ میں عظیم الشان بین الاقوامی قرآنی نمائش

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مصلی امام خمینیؒ میں عظیم الشان بین الاقوامی قرآنی نمائش جاری ہے۔ قرآنی نمائش میں عوام کی بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ قرآنی نمائش میں ایران سمیت مختلف ممالک کے اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ قرآنی نمائش میں قرآن سے متعلق خطاطی، پینٹنگ وغیرہ کی نمائش کے علاوہ خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کی جارہی ہیں۔ نمائش میں ہندوستان، پاکستان، تیونس، بوسنیا، الجزایر، انڈونیشیاء، تنزانیا، کینیا، عمان اور ملائیشیا سمیت دیگر مسلم ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ نمائش میں بین المذاہب یونیورسٹی، امام خمینی (ره) یونیورسٹی، مذاہب اسلامی یونیورسٹی، عالمی اہل بیت (ع) یونیورسٹی، الزهراء (س) یونیورسٹی اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ الہیات سمیت قرآن کی تعلیمات کی ترویج میں مشغول دیگر ایرانی اداروں کی نمایاں شرکت ہے۔ نمائش کے دوران تلاوت قرآن اور بچوں کے مقابلوں کے علاوہ قرآنی ثقافت کی ترویج کیلئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نمائش کے بنیادی اہداف میں ایران میں موجود اداروں کی قرآنی خدمات کو اجاگر کرنا ہے اور دنیا بھر میں قرآنی ثقافت کی ترویج کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے تاکہ معاشرے کو قرآن کے نزدیک کیا جاسکے۔ نمائش میں شریک شرکاء کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش کی انعقاد معاشرے میں قرآن کی قربت کا باعث ہے، لہذا ان نمائشوں کو ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی منعقد کرنا چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1051446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

حسینی
Pakistan
عالی بود
عارف حیدر
United States
قرآن پر اتنی بڑی نمائش شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہوتی ہو۔ شکریہ اسلام ٹائمز کا کہ اس کی معلومات فراہم کیں۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش