1
0
Saturday 8 Apr 2023 03:30

کشمیر میں ’قرآن محور وحدت اسلامی‘ کانفرنس منعقد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی جامع مسجد بیت العتیق میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’قرآن محور وحدت اسلامی‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تلاوت کی سعادت قاری معراج الدین صوفی کو ہوئی جبکہ نظامت کے فرائض عمر فاروق میر نے انجام دئے۔ کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے جید مفتیان کرام و مشائخ اور دانشور نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ قرآن کریم سے تمسک کے نتیجے میں مسلمانان عالم کے تمام تر مسائل کا حل یقینی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ عہد کریں کہ متحد ہوکر قرآنی معاشرے کی تشکیل میں اپنی دینی ذمہ داری انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت کے ساتھ ساتھ منشورِ وحدت بھی ہے۔ قرآن محور وحدت اسلامی کانفرنس میں مفتی شریف الحق بخاری نے اتحاد بقائے امت کا ضامن، مولانا شیخ غلام حسین متو نے وحدت انبیاء کا مشن اور تفرقہ شیطانی عمل، یونٹی کونسل کے وائس چیئرمین مفتی مدثر احمد قادری اشرفی نے قرآنی معاشرے کی تشکیل مشترکہ ہدف، مولانا یونس احمد قاسمی نے قرآن اور صاحب قرآن (ص) کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

کانفرنس کے آخر میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلیٰ مولانا مشتاق محی الدین حقنواز نے کہا کہ کونسل کا بینادی ہدف مسلمانوں کے تمام مسالک کے درمیان اتحاد و انسجام ہے، یہ کانفرنس اس کی ایک اہم کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ماہ ملت کی سربلندی و سرفرازی کیلئے بہترین فرصت ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی ایسے بین المسالک سیمینارز و کانفرنسز کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔ اس دوران انہوں نے کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے، شرکاء و مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔ کونسل کے چیئرمین مفتی شریف الحق بخاری نے اپنے صدارتی خطاب میں قرآن کی روشنی میں وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر روزہ داروں نے ایک ہی دسترخواں پر افطاری کی اور باہمی ملنساری کا ثبوت پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1051084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

پرویز احمد ریشی
India
من بسیار خوشحالم که روزها را بین شیعه سنی تقویت می کنم
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش