میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف بخاری کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںمیر واعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری کا تعلق جموں و کشمیر کے علاقے بیروہ سے ہے، وہ مولانا سید علی شاہ کے فرزند ہیں، جنہیں انکی تعلیمی خدمات کی بناء پر لوگ سر سید ثانی کے نام سے یاد کیا کرتے ہیں۔ مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس اسکول کے پروندے جموں و کشمیر کے مختلف شعبہ جات میں اعلٰی خدمات انجام دے رہے ہیں، میر واعظ مولانا سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جس کا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 44 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف ملی اتحاد فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ اسلام ٹائمز نے میرواعظ سنٹرل کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کا مقصد یہ ہے کہ انسان میں ضبط نفس اور نفس کی پاکیزگی پیدا ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ بے جا و ناجائز خواہشات پر قابو پانا ہی اس مہینے کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام کا مسلکی منافرت میں الجھنا امت کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا کام نوجوان نسل کو دین سے ہمکنار کرنا ہے نہ کہ دین مبین سے دور کرنا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)