سماجی و سیاسی لیڈر اور جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے سربراہ آغا سید عباس رضوی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ والدین، علماء کرام اور اساتید سے گزارش ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کا بھی اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو معاشرہ سازی میں اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے لیکن افسوس کہ وہ باہمی تضاد و منافرت میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ کشمیر کے علماء تشیع اپنے حقوق و مطالبات کو لیکر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال قبل کشمیر میں منشیات و دیگر خرافات کو کوئی اثر نہیں تھا لیکن اب کشمیر میں نوجوان میں بے راہ روی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کے حکمران اور خواص مسلکی منافرت میں الجھے ہوئے ہیں جسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک مقدس سرزمین ہے یہاں منشیات و شراب کی ترویج تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر جیسی مقدس سرزمین پر قتل و غارتگری ناقابل بردشت ہے۔ آغا سید عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس فرنٹ امن و امان کیلئے کوشاں ہے، جسکی کشمیری عوام کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)