0
Monday 27 Feb 2023 23:40

سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کی مناسبت سے محفل مشاعرہ

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: جاوید عباس رضوی

نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ سرینگر میں حسینی خدمتگار کمیٹی کے زیراہتمام محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ محفل میں شعراء کرام نے امام حسین (ع) کے تئیں اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں مولانا مقبول حسین قمی نے امام حسین (ع) کے آفاقی پیغام امن، مساوات اور عدل و انصاف پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے ہمیں یزید وقت سے مقابلے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں مسلمانوں کے تمام مسالک کی شرکت اور انکا امام عالی مقام سے نذرانہ عقیدت اہم پیش رفت ہے۔ اس دوران مقررین اور شعراء کرام نے حضرت امام حسین (ع) کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان المعظم نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع)، کربلا کی خاتون آہن حضرت زینب الکبریٰ (س)، سید الساجدین حضرت امام زین العابدین (ع)، علمدار کربلا حضرت ابا الفضل عباس (ع) اور حضرت علی اکبر (ع) کا ماہ ولادت ہے۔

مولانا مقبول حسین قمی نے کہا کہ ان برگزیدہ شخصیات نے حق و انسانیت اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑے اور صبر آزما کردار و عمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت نبوی (ص) ہر زمانے میں ستمگر اور باطل قوتوں کے لئے درد سر بنے رہے، اہل بیت (ع) سے محبت و مودت بالخصوص مولا حضرت امام حسین (ع) سے منفرد عشق و وابستگی کے جرم میں لا تعداد مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مکمل ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش