متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی انفجار نور سیمینار کا انعقاد جامع مسجد و امام بارگاہ باب نجف بفرزون میں کیا گیا۔ سیمینار سے مولانا سید حیدر عباس عابدی اور مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے خطاب کیا۔ سیمینار میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر دیباج عابدی، نائب صدر ظفر حیدر سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انفجار نور سیمینار میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض جری سجاد نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کو خراض عقیدت پیش کیا۔ انفجار نور سیمینار کا ختتام دعائے سلامی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial