0
Wednesday 15 Feb 2023 23:27

جامعہ کراچی میں جشن مولود کعبہ (ع)

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے جشن ولادت باسعادت شیر خدا مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر باغ زہرا (س) آئی ایس او اسٹینڈ پر جشن بعنوان جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد کیا گیا، جشن میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی نے خصوصی شرکت کی۔ جشن میں شہر بھر کے معروف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن میں اساتذہ اور جامعہ کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1041594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش