0
Wednesday 8 Feb 2023 20:23
ایران پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہے

اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات پر خصوصی تقریب، ایرانی سفیر کا پاکستانی عوام کیلئے پیغام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

انقلاب اسلامی ایران کی پُرشکوہ کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد نے انسٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ’’ماضی کا ننھا پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہوا‘‘ کے موضوع پر اور پاکستان اور ایران کے ڈیپلومیٹیک تعلقات کی 76ویں سالگرہ کی مناسب سے تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی تھے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں سہیل احمد ڈائریکٹر جنرل انسٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد مقررین میں شامل تھے۔ احسان خزاعی ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، آمنہ خان ڈائریکٹر آئی ایس ایس آئی نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ خصوصی نشست سے سابق سفراء نے بھی خطاب کیا۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل لیڈرشپ معاشرتی اور جمہوری پہلوؤں کو دیکھ کر اتفاق سے کرتی ہے، ایران کو اس وقت عالمی دینا کی پابندیوں سمیت دہشتگردی جیسے چیلجز کا سانا ہے، ایران اس مشکلات کے باوجود مثبت راہ پر گامزن ہے، ایران اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعلیم اور معلومات پر غور کرتا ہے، ایران نیوکلئیر ٹیکنالوجی میں بھی جدت کی جانب گامزن ہے، جمہوری اسلامی نے مسائل کو سیاسی طرز سے حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا، ایران پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1040263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش