متنازع بل پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے گفتگو
متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ متنازع بل کا غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنا موقف پیش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے متعلق بلز پر علمائے کرام اور مذہبی قیادتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ کے اراکین اس بل کو قانون کا حصہ بننے سے روک لیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کواسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/