1
2
Tuesday 17 Jan 2023 00:31

کراچی میں میڈ اِن ایران نمائش، وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

پاکستان کی اقصادی شہ رگ شہر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی چار روزہ "میڈ اِن ایران" نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش کا دورہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ سمیت بڑی تعداد میں ایرانی اور پاکستانی حکام و کاروباری شخصیات بھی ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران تقریب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی، دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں، سندھ میں تھر کول میں بجلی، گیس، فرٹلائیزر، ڈیزل بنانے کے بڑے مواقع ہیں، ایران کی کمپنیاں آئیں اوریہاں سرمایہ کاری کریں، ایران اور پاکستان کے ساتھ ایم او یو سائن ہوا ہے، اس ایم او یو سے دونوں ممالک میں تجارت بڑھے گی۔ واضح رہے کہ"میڈ اِن ایران" نمائش اٹھارہ جنوری تک جاری رہے گی۔ ’’میڈ ان ایران‘‘ نمائش میں 75 ایرانی کمپنیوں کے 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ نمائش میں شامل ایرانی کمپنیوں کی جانب سے تیل اور گیس، پیٹرو کیمیکل کی صنعتیں، پانی و بجلی کی صنعتیں، کھانے پینے کی اشیا (ڈیری، دودھ، مٹھائیاں اور چاکلیٹ)، خاردار تاریں، پولیمر مصنوعات، ٹائلیں اور سیرامکس، جستی تاریں، کان کنی، اسٹیل، کاپر اور اس سے منسلک صنعتیں، تعمیراتی سامان، زرعی مصنوعات، مختلف مشینری، پیکیجنگ مصنوعات، گھریلو آلات، قالین، ٹیکسٹائل و دیگر مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1035905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Bohat Zabardast
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش