متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-28
موضوع: روس یوکرائن جنگ، سیز فائر کی کوششیں
مہمانِ گرامی
سید کاشف علی, انچارج انٹرنیشنل ڈیسک ہم ٹی وی
02. محترمہ رداءِ فاطمہ خان, سینئر تجزیہ نگار
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01.صدر ویلادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈاکس کرسچن کیمیونٹی کے لئے ان کے مذہبی راہنما کرل کی درخواست پر چھتیس گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا کیونکہ آرتھوڈاکس کے مطابق حضرت عیسٰی کی ولادت کا دن سات جنوری ہے, ظاہراً اس میں رشیا کی سازش نظر نہیں آرہی.
02. یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے صدر پیوٹن کی اس پیشکش کو ایک چال اور منافقت قرار دیا ہے, چونکہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ اور یورپ شامل ہیں کیونکہ یہ سب یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں, اس لئے یقیناً زیلنسکی کے فیصلے میں یہ شامل ہیں.
03. ایران پر روس کو ڈرون دینے کا الزام محض ایک الزام ہی ہے, جس کی تردید ایران اور رشیا نے کی ہے, یہ الزام ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا ایک حصہ ہے, امریکہ خود کو دنیا مالک سمجھتا ہے اس لئے وہ خود اور یورپ یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہے ہیں تاکہ رشیا اس جنگ میں Engage رہے, لیکن ایران پر الزام لگاتا ہے اور چاھتا ہے کہ ایران رشیا کی مدد نہ کرے, اگر امریکہ اور یورپ یوکرین کو اسلحہ فراہم کر سکتے ہیں تو ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اتحادی کی مدد کرے.
04. روس اور یوکرین کی جنگ کا عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ آجکل جنگوں کا طریقہ کار ہی تبدیل ہو چکا ہے, اب تو ہائبرڈ وار کا زمانہ ہے, اور اُس تناظر میں دیکھیں تو عالمی سطح ہر ایسی جنگیں جاری ہیں.