0
Sunday 1 Jan 2023 22:00

مغربی ایشیاء کا ہیرو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید حاج قاسم سلیمانی (1957۔2020ء) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر تھے۔ جنہیں حشد الشعبی عراق کے نائب رئیس ابو مہدی المہندس کے ہمراہ 3 جنوری 2020ء کو امریکی فوج نے بغداد ایرپورٹ پر ایک ڈرون حملے شہید کردیا تھا۔ آپ ایران عراق جنگ میں 41 ویں (ثار اللہ) ڈویژن کرمان کے کمانڈر تھے، اسی طرح سے ایران عراق جنگ کی مختلف آپریشنز کے کمانڈروں میں سے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی سنہ 1997ء میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے حکم سے آئی آر جی سی کی سپاہ قدس کے کمانڈر منصوب ہوئے۔ عراق اور شام میں داعش کی حکومت کے اعلان کے بعد حاج قاسم سلیمانی نے سپاه قدس کے کمانڈر کی حیثیت سے ان ملکوں میں حاضر ہوکر عوامی رضاکار فورسز کو منظم کرکے داعش کا مقابلہ کیا اور اسے شکست فاش سے دوچار کیا اور یوں خطے کو تقسیم کرنے کا امریکی منصوبہ خاک میں مل گیا۔
خبر کا کوڈ : 1033165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش