0
Friday 14 Nov 2014 02:33

امریکی عوام کو طویل اور مشکل جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہیئے، چک ہیگل

امریکی عوام کو طویل اور مشکل جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہیئے، چک ہیگل
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جاری فضائی جنگ میں مستقبل قریب میں شدت لائی جائے گی۔ امریکی عوام کو ایک طویل اور مشکل جدوجہد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں بیان دیتے ہوئے چک ہیگل نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ کی داعش کے خلاف حکمت عملی کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ عراقی فورسز کی تشکیل نو کے بعد امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں تیزی لائی جائے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عراق کے بعض حصوں میں داعش کی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے اور بعض علاقوں سے تو انھیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود داعش امریکی مفادات ہمارے اتحادیوں اور مشرق وسطیٰ کے لیے ایک خطرہ ہے۔ امریکی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی کو ایوان نمائندگان میں صدر اوباما کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ کے لیے مزید پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی رقم دینے اور عراق میں امریکی مشن کی توسیع میں منظوری کے لیے مطالبے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ 

خبر کا کوڈ : 419438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش