0
Tuesday 4 Feb 2025 19:23

میں اپنی مسجد اور درگاہ کی ایک انچ بھی حکومت کے تحویل میں نہیں دے سکتا ہوں، اسد الدین اویسی

میں اپنی مسجد اور درگاہ کی ایک انچ بھی حکومت کے تحویل میں نہیں دے سکتا ہوں، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل اپنی موجودہ شکل میں سماجی عدم استحکام کا باعث بنے گا کیونکہ اسے مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس بل کو پوری مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے اور اس کا نفاذ اس ملک کو 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں لے جائے گا۔ اسد الدین اویسی نے کہا "میں اس حکومت کو خبردار کر رہا ہوں، اگر آپ موجودہ شکل میں وقف قانون لاتے اور بناتے ہیں تو یہ دفعہ 25، 26 اور 14 کی خلاف ورزی ہوگی، اس سے اس ملک میں سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا"۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ سارے مسلمان کی کوئی وقف جائیداد نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل فخر ہندوستانی مسلمان کے طور پر میں اپنی مسجد کا ایک انچ بھی نہیں کھونا چاہتا، میں اپنی درگاہ کا ایک انچ بھی نہیں کھوؤں گا، میں اسکی اجازت نہیں دوں گا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ ہم اب یہاں آ کر سفارتی بات نہیں کریں گے، یہ وہ ایوان ہے جہاں مجھے کھڑے ہو کر ایمانداری سے بات کرنی ہے کہ میری برادری کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری جائیداد ہے، کسی نے نہیں دی، آپ اسے چھین نہیں سکتے، میرے لئے وقف ایک عبادت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش