0
Tuesday 4 Feb 2025 17:23

سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک قرار

سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک قرار
اسلام ٹائمز۔ سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمئشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایدوائزری جاری کی ہے کہ پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک ہیں۔ سائبر سکیورٹی ایڈوائزی کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ ایڈوائزی کے مطابق پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات کے افشاء کرنے میں ملوث ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیرمجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسزادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال سے قبل آڈٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈیوائس کی سکیورٹی آرکیٹیکچر، ڈیٹا انکرپشن کے معیار کی جانچ بھی ضروری ہے۔ حساس مقامات پر استعمال سے قبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے، حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے، منظور شدہ ڈیوائسز کے سخت سکیورٹی چیک کے بعد ہی استعمال کی اجازت ہونی چاہیے۔ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے غیرضروری فیچرز جیسے کہ جی پی ایس اور بلیوٹوتھ کو غیرفعال کیا جائے، تمام منظور شدہ ڈیوائسز کے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ماضی میں پہننے سے قابل ڈیوائسز سے ڈیٹا لیک کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ماضی میں ان ڈیوائسز کے ذریعے حساس ڈیٹا پر سائبر حملے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1188581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش