0
Wednesday 29 Jan 2025 23:05

آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا

آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا  ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا  ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے گئے۔

اسی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور گزشتہ روز ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1187442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش