0
Wednesday 29 Jan 2025 21:42

کراچی میں میڈیا فاونڈیشن 360 اور امریکی قونصلیٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ

کراچی میں میڈیا فاونڈیشن 360 اور امریکی قونصلیٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا فاونڈیشن 360 اور امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ "رپورٹنگ ٹوورزکے ذریعے پاک امریکہ شراکت داری سے آگاہی میں اضافہ" کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 25 صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد جدید صحافتی رجحانات، تحقیقاتی رپورٹنگ، فیکٹ چیکنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹولز کے استعمال پر صحافیوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔ تین روزہ ورکشاپ میں میڈیا ماہرین نے فیکٹ چیکنگ، غیر جانبدار رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت کے اصولوں پر تفصیلی لیکچرز دیئے۔ اس دوران صحافیوں کو ڈیجیٹل سیکیورٹی اور آن لائن تحفظ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ وہ خود کو سائبر حملوں اور جعلی خبروں سے محفوظ رکھ سکیں۔ سیشنز کے دوران ماہرین نے امریکہ پاکستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور صحافیوں کو اس موضوع پر مزید متوازن اور مستند رپورٹنگ کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

تین روزہ تربیت کے دوران پاکستانی میڈیا ماہرین نے مختلف سیشنز میں صحافیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور انہیں عملی مشقوں کے ذریعے جدید میڈیا تکنیکوں سے روشناس کرایا۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی روک تھام اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے اصولوں پر زور دیا گیا۔ ورکشاپ کی اختتامی نشست میں میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر اور سینیئر صحافی مبشر بخاری نے صحافیوں کو نئے ڈیجیٹل ٹولز، تحقیقاتی صحافت میں استعمال ہونے والی تکنیکوں اورفیلڈ رپورٹنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی فراہم کی۔ ٹریننگ کے دوران شرکاء کے لئے نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں ماہرین اور شریک صحافیوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کے نمائندے پبلک ڈپلومیسی آفیسر ریوا گپتا اور انفارمیشن اسپیشلسٹ سیف جسکانی بھی موجود تھے، جنہوں نے صحافت میں جدید تکنیکی رجحانات پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 1187429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش