اسلام ٹائمز۔ توقع ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" اپنے آج کے دورہ سعودی عرب کے دوران انقرہ و ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات میں استحکام اور تجارتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ طے یہ ہے کہ ھاکان فیدان سعودی عرب کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شام میں قائم باغی حکومت کے ساتھی عالمی برادری کے معاملات کو زیر بحث لائیں۔ اس سفر کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کروانے کے لئے ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا عزم کرتا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے صیہونی رژیم پر عالمی دباو بڑھانے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق، ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ واضح رہے کہ ھاکان فیدان اس سے قبل بھی رواں برس جنوری کے اوائل میں شام پر ہونے والے کثیر الجہتی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض آ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب فیصل بن فرحان جون 2024ء میں ترکیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔