0
Tuesday 28 Jan 2025 14:25

قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے کیلئے محکمہ اوقاف میں خصوصی سیل قائم

قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے کیلئے محکمہ اوقاف میں خصوصی سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے تدارک کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے سپیشل سیل قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے تدارک کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔ جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل سیل قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ قرآن پاک کی حُرمت کو یقینی بنانا ایمان کا تقاضا ہے، موجودہ حکومت، اسلامی اقدار کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے۔  انہوں نے کہا کہ اَمن بقائے باہمی کیلئے تمام کتبِ مقدسہ کا احترام لازم ہے، مذاہبِ عالم کے راہنما اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات روکیں۔
خبر کا کوڈ : 1187136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش