0
Tuesday 28 Jan 2025 13:59

غاصب صیہونی وزیر نے گرفتاری کے خوف سے بیلجیئم کا دورہ منسوخ کر دیا

غاصب صیہونی وزیر نے گرفتاری کے خوف سے بیلجیئم کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور عمیخائی چیکلی (Amichai Chikli - Minister of Diaspora Affairs) نے گرفتاری کے خوف سے بلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے ایک "پیغام" موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسرائیلی ریڈیو ٹیلیویژن تنظیم نے بیلجیئم ذرائع سے نقل کرتے ہوئے مزید کہا کہ برسلز کا کہنا تھا کہ عمیخائی چیکلی کو "گرفتاری سے استثنی" حاصل نہیں۔ صیہونی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیر کا دورۂ برسلز، فلسطینی حامی گروہوں کی درخواست کے جواب میں اس کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش