0
Tuesday 28 Jan 2025 13:45

مذموم اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے پر حزب اللہ لبنان کیجانب سے ملکی عوام کا شکریہ

مذموم اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے پر حزب اللہ لبنان کیجانب سے ملکی عوام کا شکریہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے مقابل ملکی عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی عوام نے غاصب دشمن کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا، حزب اللہ لبنان نے ملکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گذشتہ کل و آج کی مزاحمت کامیاب رہی جس پر ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملکی عوام نے غاصب و سفاک دشمن کے مذموم ارادوں کو توڑ ڈالا ہے، لبنانی مزاحمت نے لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ، بزدل اسرائیلی فوجیوں کی مخالفت کے باوجود اپنے دیہات کی جانب بڑھے کیونکہ آپ ہمیشہ فتح یاب ہیں اور یہ فتح شہداء کی کاوشوں اور پاکیزہ خون سے ممکن ہوئی۔ اپنے بیان کے آخر میں حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کے سامنے مزاحمت پر مبنی ملکی عوام کے اعلی جذبے کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ سلام ہو آپ پر، آپ کے صبر، وفا اور فتح پر!!
ادھر لبنانی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ کی غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت و فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں 24 شہری شہید اور 134 زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کی آج کی فائرنگ میں بھی 1 لبنانی شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کو لوٹتے لبنانی شہریوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کے واقعات ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آ رہے ہیں کہ جب 27 نومبر کے روز غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دستخط ہونے والے معاہدے کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کو آج صبح 4:00 بجے سے قبل لبنانی سرزمین سے اپنا انخلاء مکمل کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1187120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش