0
Tuesday 28 Jan 2025 12:45

سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ایوان میں پیش کر دی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت میں پیش کی گئی ہے۔ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں متفقہ قرارداد کی منظوری سے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کی حمایت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک اہم سیاسی و انسانی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اپنی توجہ اس مسئلے کے پر مرکوز رکھنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1187093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش