0
Friday 17 Jan 2025 21:05

مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان

مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے تیار اور مرکزی قیادت کی کال کے منتظر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ناحق سزا سنائی گئی، عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے۔ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں ایڈوکیٹ خورشید احمد کاکڑ، زین العابدین خلجی، ملک فیصل دہوار اور مہوش جنجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں انصاف کا قتل عام کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جو سزا سنائی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سالہ اور بشری بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی، حالانکہ القادر ٹرسٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نا حق سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا تین دفعہ فیصلہ آیا اور تین دفعہ فیصلے کو محفوظ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جو سزا سنائی گئی اسکے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر میں ہمارا ایک اجلاس ہونا تھا، مگر پولیس کی بھاری نفری یہاں بھی پہنچ گئی۔ پولیس والے کہتے ہیں کہ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ ہے، آپ کوئی احتجاج نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں کہا جا رہا ہے تحریک انصاف کے صوبائی دفتر کو بھی بند کر دیں۔ آج اگر ہمارے ساتھ میڈیا موجود نہ ہوتی، تو پولیس ہمیں بھی گرفتار کر لیتے اور ہم نہ حق جیلوں میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عطاء تارڑ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں اسلامی کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔ ہم مرکز کی کال کے منتظر ہیں، اگر احتجاج کی کال دی تو ضرور احتجاج کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1184968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش