0
Friday 17 Jan 2025 20:25

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے، شوکت یوسفزئی

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے جس سے آئین، انصاف ارو قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، آج کا دن سیاہ دن کے طور پہ یاد رکھا جائے گا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاء کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ فیصلے میں حکومت کی بدنیتی بھی عیاں ہیں، فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی استحکام کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، پوری قوم کو فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ ان شاءاللہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو بھی سوچنا ہوگا کہ ملک میں انسانی حقوق اور رول آف لاء کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے کیونکہ ایسے ماحول میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ القادر ٹرسٹ بنانا اتنا بڑا جرم نہیں تھا جس میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو سات سال کی سزا دی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1184962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش