اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفی دینے کے قریب ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر داخلہ بن گویر جنگ بندی میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے خلاف احتجاجاً کابینہ سے استعفی دینے والے ہیں۔ چند قیاس آرائیاں یہ بھی بتاتی ہیں کہ بزالل اسموتریچ، جو کابینہ کے دوسرے وزیر ہیں اور وہ بھی اس معاہدے کے مخالف ہیں، بن گویر کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو نے بن گویر سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔