اسلام ٹائمز۔ غزہ حکومت کے ڈاٹریکٹر میڈیا آفس اسمعیل الثوابتہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں اسمعیل الثوابتہ نے کہا کہ ہم ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کی، خصوصا دلیر یمنی قوم کے! عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے ڈائریکٹر میڈیا آفس کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے ان شہداء کے نام عزت و جاودانگی کہ جنہوں نے اپنے پاک خون سے آزادی و وقار کی راہ ہموار کی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وحشی قابضوں اور ان کی حمایت کرنے والی مذموم عالمی استکباری قوتوں پر ننگ و عار، انہوں نے تاکید کی کہ ہم ہمیشہ ان دوستوں کے ساتھ وفادار رہیں گے کہ جو ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ آ کھڑے ہوئے، خاص طور پر عزیز دوست ملک یمن کے! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنی آخری سانس تک دلاور یمنی قوم کے بہادرانہ موقف کو ہرگز نہ بھولیں گے کہ جنہوں نے انتہائی جرأت مندانہ و قابل فخر اقدامات کا مظاہرہ کیا ہے!