اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور حجۃالاسلام مولانا سجاد حسین قائمی سے ایس یو سی پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی کراچی ڈویژن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا(س) اکیڈمی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، بعد ازاں 22 نومبر حمایت مظلومین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی رضوی کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔