0
Friday 18 Oct 2024 18:37

سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، بیرسٹر گوہر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔ بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار اہم ہے۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1167192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش