0
Friday 18 Oct 2024 18:15

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا اہم مرحلہ شروع

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا اہم مرحلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کہ تیاریوں کے اگلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ کے قانون کے تحت یونین کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں اور ڈی لمٹیشن اتھارٹیز کا قیام پہلے ہی عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اب الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرنے کے لیے 18 جنوری 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ 
 
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ڈی لیمٹیشن کمیٹیز کو تین دن کی ٹریننگ مکمل کروائی تھی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تجربہ کار ماہرین کی خدمات لی گئی تھی۔ جو سات اکتوبر 2024ء تا نو اکتوبر 2024ء تک جاری رہا۔ 17 اکتوبر 2024ء تا 21 اکتوبر 2024ء پرنٹنگ اور متعلقہ فارم تیار کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اکتوبر 2024ء تا 20 نومبر 2024ء ابتدائی فہرست تیار کی جائے گی۔21 نومبر 2024ء تا 23 نومبر 2024ء کو ڈی لیمٹیشن کمیٹیز ابتدائی فہرست کو آویزاں کریں گی۔ 25 دسمبر 2024ء تا 9 دسمبر 2024ء کو ووٹر اپنے اعتراضات ڈی لمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے رکھیں گے۔ 
 
10 دسمبر 2024ء تا 8 جنوری 2025ء تک ڈی لیمیٹیشن اتھارٹیز اعتراضات کی شنوائی کریں گی، ڈی لیمٹیشن اتھارٹیز کا فیصلہ متعلقہ کمیٹیوں تک پہنچانے کیلئے نو جنوری 2025ء تا 15 جنوری 2025ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 16 جنوری 2025ء تا 18 جنوری 2025ء کو ڈی لیمٹیشن کمیٹیز کی بنائی حتمی فہرست حلقہ بندیوں کی جاری کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے زیر دفعہ چار و پانچ الیکشن ایکٹ 2017ء حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست مکمل ہونے تک متعلقہ کمیٹیز کے کنوینیر اور ممبران جن میں 10 اضلاح کے ڈپٹی کمشنر، لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں پر فل فور پابندی عائد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش