0
Friday 18 Oct 2024 17:47

یحییٰ السنوار غزہ میں شہادت کی تلاش میں تھے، سید عباس عراقچی

یحییٰ السنوار غزہ میں شہادت کی تلاش میں تھے، سید عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے آج اپنے ایک جاری بیان میں اپنے سربراہ "یحییٰ السنوار" کی شہادت کی خبر دی۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ یحییٰ السنوار موت سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ وہ غزہ میں شہادت کی تلاش میں تھے۔ وہ بہادری کے ساتھ میدان جنگ میں آخری سانس تک لڑے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یحییٰ السنوار کی آخری تصویر نے جس خوبصورت پیغام کی نشان دہی کی وہ یہ کہ کوئی بھی عنصر ہمارے ہاں رکاوٹ نہیں بلکہ فلسطینی و غیر فلسطینی سمیت سارے خطے میں استقامتی محاذ کے تمام مجاہدین کے لئے "جدوجہد" ایک الہام بخش ذریعہ ہے۔ واضح رہے کہ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب وہ اپنے چوتھے علاقائی دورے کے دوران اپنے تیسرے سٹیشن ترکیہ میں موجود ہیں۔ اُن کے اس دورے کا مقصد فلسطین و لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں ہم اور دیگر افراد فلسطینی عوام کی آزادی کے لئے یحییٰ السنوار کی فداکارانہ جدوجہد کو سلام پہنچاتے ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ شہداء ہمیشہ زندہ ہیں اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کو آزاد کرانے کا نصب العین پہلے سے کہیں زیادہ زندہ ہے۔ دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید یحییٰ السنوار آپریشن طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر تھے۔ انہوں نے پسپائی اختیار کئے بغیر اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ اسلحہ اٹھایا اور فرنٹ محاذ پر قابض فوج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے قابل فخر سرزمین غزہ کا دفاع کیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں "تل السلطان" کے علاقے میں IDF کی استقامت کاروں سے مڈبھیڑ ہو گئی جس کے نتیجے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف "یحییٰ السنوار" شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1167189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش