0
Friday 18 Oct 2024 17:53

پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط

پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ 
 
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو لکھا۔ 
 
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ اپنی بہن سے امریکی جیل میں ملاقات بھی کرچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش