0
Sunday 22 Sep 2024 10:22

اسرائیلی فوجیوں کا رام اللہ میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ

اسرائیلی فوجیوں کا رام اللہ میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مرکز رام اللہ میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ کرکے اسے سیل کر دیا اور تمام سامان ضبط کر لیا۔ فارس نیوز کے مطابق الجزیرہ نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ نیٹ ورک کی عمارت پر حملہ کیا اور اسے سیل کر دیا۔ نیٹ ورک کے عملے کو بتایا گیا ہے کہ 45 دن تک انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیٹ ورک کے مطابق قابض فوجیوں نے عمارت کے داخلی دروازے کو دھماکے سے اڑا کر اندر داخل ہو گئے اور تمام سامان ٹرکوں میں لاد کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اسرائیلی حکومت نے چار ماہ قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں الجزیرہ کے دفتر کو سیل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1161582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش