QR CodeQR Code

ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے

ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، اظہارالحسن

18 Sep 2024 23:25

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک میں نئے صوبے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان کےچاروں صوبوں میں آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک میں نئے صوبے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان کےچاروں صوبوں میں آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے، ساری لڑائی اقتدار اور پیسے کی ہے۔ راہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ بدقسمتی سے بیوروکریسی میں بھی لوگ نئے صوبوں  نہیں ہے۔ ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ اٹھارویں ترامیم کے فارمولے کو مدنظر رکھ کر ہی مزید صوبے بنائے جائیں، اس سے وفاق بھی مضبوط ہوگا۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ نئے صوبوں کےساتھ وسائل کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان اب پانی کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے کا مطالبہ کیا ہے، یونین کونسل بااختیار ہوں گی تو صوبوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین، سنگاپور میں نئے صوبے بن رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ سندھ میں نیا صوبہ بنے۔ سول سوسائٹی کو بھی نئے صوبوں کے لیے اپنا رول ادا کرنا ہوگا، نئے صوبوں کے لیے ٹو تھرڈ میجورٹی سے قرارداد آنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1160880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160880/ملک-میں-مزید-صوبے-بننے-سے-مسائل-حل-کرنے-ا-سانی-ہوگی-اظہارالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com