0
Wednesday 18 Sep 2024 18:50

غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کا غزہ میں ایک اور اسکول پر حملہ

غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کا غزہ میں ایک اور اسکول پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں غزہ شہر کے مشرق میں واقع ابن الہیثم اسکول کو نشانہ بنایا گیا جہاں درجنوں بے گھر فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت کم از کم 8 فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

-
 
فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جائے حملہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں و شہداء کی حتمی تعداد کے بارے تاحال درست اعدادوشمار شائع نہیں کئے جا سکتے تاہم اس حوالے سے نشر ہونے والی فوٹیج و تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے میں بچوں و خواتین کی ایک بڑی تعداد شدید زخمی ہوئی ہے۔

-
 
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ جب سفاک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کسی ایسے اسکول کو نشانہ بنایا ہے کہ جہاں بڑی تعداد میں بے گھر خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہو بلکہ غاصب صہیونی فوج قبل ازیں رواں ماہ کی 14 تاریخ کو غزہ کے "شہداء الزیتون" اور اقوام متحدہ کے الجاعونی سمیت درجنوں اسکولوں پر بھی بہیمانہ حملے کر چکی ہے جس میں دسیوں غیر مسلح عام شہری خواتین، بچے و بوڑھے شہید و سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش