سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان کا افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 17 Sep 2024 20:35

سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان کا افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج

سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان کا افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل کا پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں، میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش