QR CodeQR Code

سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان کا افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج

17 Sep 2024 20:35

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں، میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل کا پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں، میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160610/سفارتی-اصولوں-کی-خلاف-ورزی-پر-پاکستان-کا-افغان-حکام-کے-سامنے-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com