اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں و غیرقانونی یہودی بستیوں پر اپنے حملوں سے متعلق نئی ویڈیو فوٹیجز شائع کی ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ کفرشوبا کی پہاڑیوں میں رویسات العلم-زبدین روڈ پر موجود غاصب صیہونی رژیم کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب چینل الجزیرہ نے بھی یہ بیان نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمت نے دشمن اسرائیلی فوج کے ایک کواڈ کاپٹر کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا جو الوزانی نامی علاقے میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف انتباہی اشتہار گرا رہا تھا۔
المیادین کے نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جنوبی سرحد پر غاصب صیہونی فوج کے المالکیہ نامی فوجی اڈے میں نصب ایک تکنیکی سسٹم کو بھی نشانہ بنانے کی ویڈیو شائع کی ہے۔