0
Wednesday 15 Jan 2025 10:45

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے محکمہ جات کا ترقیاتی جائزہ اجلاس

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے محکمہ جات کا ترقیاتی جائزہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے محکمہ جات کا ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عامر لطیف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو مواصلات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، ٹورازم، آئی ٹی، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں بروقت اخراجات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکٹر وائز ریلیز اور اخراجات کی تفصیل تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور منصوبہ جات کی پراگریس رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے، کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جب منصوبوں کی بروقت تکمیل نہیں ہوتی تو ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1184407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش