اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی خدمات کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ان سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔