0
Wednesday 15 Jan 2025 17:41

وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں فیملی کیساتھ سفر، 2 افسران معطل

وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں فیملی کیساتھ سفر، 2 افسران معطل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے، گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے، ان میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ فراز علی اور سندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1184500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش