0
Wednesday 15 Jan 2025 17:20

کوئٹہ، سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، مریض نجی ہسپتال جانے پر مجبور

کوئٹہ، سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، مریض نجی ہسپتال جانے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے باعث بائیکاٹ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت رہنماؤں کو رہا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔ دوسری جانب علاج معالجے کے غرض سے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث غریب شہری نجی کلینک اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کو ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم سرکاری ڈاکٹرز ان پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1184496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش