0
Monday 16 Sep 2024 02:48

طوفان ببینکا شنگھائی میں 75 سال بعد بدترین طوفان

طوفان ببینکا شنگھائی میں 75 سال بعد بدترین طوفان
اسلام ٹائمز۔ طاقتور طوفان "ببینکا" فلپائن اور جاپان سے گزرنے کے بعد چین کے شہر شنگھائی پہنچ گیا۔ فارس نیوز کے مطابق شنگھائی میں 75 سال میں اس طرح کا شدید طوفان پہلی بار دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے کم از کم 4 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے کے دو ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور اتوار کی شام سے اب تک 570 مسافر ٹرینوں کی سروس منسوخ کر دی گئی ہے۔ اب تک طوفان کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد درخت اکھاڑ دیے گئے ہیں۔ 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے اس طوفان نے پہلے فلپائن اور جاپان کو متاثر کیا تھا اور پیر کی صبح شنگھائی کے ساحلی علاقوں میں پہنچا ہے۔ فلپائن میں اس طوفان کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 60 ہزار سے زائد امدادی کارکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش