0
Monday 16 Sep 2024 03:41

غزہ جنگ کے 346 ویں روز مزید 100 فلسطینی شہید و زخمی

غزہ جنگ کے 346 ویں روز مزید 100 فلسطینی شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی وزارت صحت نے آج پیر کے دن اعلان کیا کہ غزہ جنگ کے 346 ویں روز تقریباً سو مزید فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مزید جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 20 افراد شہید اور 76 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی جنگ میں شہداء کی تعداد 41 ہزار 226 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 413 ہو چکی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب بھی بہت سے متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان تک امداد پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ آج بھی اسرائیلی بمباری غزہ پٹی پر جاری رہی اور حالیہ حملے غزہ شہر کے مرکز میں الاهلی العربی اسپتال کے قریب مرکوز رہے۔ دوسری طرف، آج غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ عبداللہ شکشک کی شہادت کے بعد، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے مرد اور خواتین صحافیوں کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش