0
Monday 16 Sep 2024 13:29

کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے پرمٹ فیسوں میں اضافہ

کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے پرمٹ فیسوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کی پرمٹ فیس میں دگنا اضافہ کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے کے ٹو کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھا دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس موسم بہار میں 5 ہزار ڈالر فی کوہ پیما، موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی کوہ پیما کیلئے کے ٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کیلیے الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش