0
Monday 16 Sep 2024 05:35

گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ، ایف بی آئی نے واقعہ ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیدیا

گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ، ایف بی آئی نے واقعہ ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت پیش آئے واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔ پام بیچ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے، حکام کو AK-47 قسم کا ہتھیار بھی ملا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ واضح رہے کہ2 ماہ پہلے 13 جولائی کو ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1160236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش