0
Wednesday 31 Jul 2024 02:24

ہم نے فواد شکر کو قتل کردیا، صیہونی فوج کے ترجمان کا دعویٰ

ہم نے فواد شکر کو قتل کردیا، صیہونی فوج کے ترجمان کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کے ترجمان "دانیل ھاگری" نے کہا کہ ہم سرکاری طور پر "فواد شکر" کے قتل کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم نے لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے اس سینئر کمانڈر کو موت کے گھاٹ اتارا۔ دانیل ھاگری نے مزید کہا کہ فواد شکر حزب الله کے سینئر کمانڈر اور سید حسن نصر الله کے مشیر تھے۔ قبل ازیں صیہونی فوج کے ریڈیو نے ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بیروت کے اطراف میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں حزب الله کے سینئر کمانڈر کی جان جانے کا قومی امکان ہے۔ جب کہ اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے مذکورہ بالا خبر کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ خبررساں اداروں نے رواں شب بیروت کے اطراف میں صیہونی فوج کے فضائی حملے کی خبر دی کہ جس میں اب تک 3 افراد شہید اور 86 زخمی ہیں۔ دوسری جانب الجزیرہ نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی فوج نے مقاومت کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے مقبوضہ سرزمین میں اپنی فوج اور ایمبولینسز کو الرٹ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش